ٹی ٹی پی کا امارات اسلامیہ سے کوئی تعلق نہیں‘ ترجمان طالبان

کابل:(لیڈرنیوز)طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے امارت اسلامیہ افغانستان کے ساتھ الحاق کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا اس تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کا نہ تو افغانستان کی طالبان حکومت سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ہمارے مقاصد ایک ہیں۔افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ٹی ٹی پی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ہم دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہیں۔


#Tehreek-e-Taliban Pakistan #Taliban spokesman Zabihullah Mujahid