ڈھاکہ:(لیڈرنیوز)پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 8رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ‘پاکستان کی فتح میں کلیدی کردارسپنر ساجد خان نے اداکیا،سپنر ساجد خان نے پہلی اننگز میں8اور دوسری اننگز میں 4وکٹیں اپنے نام کیں،بارش کے باعث میچ کئی بار روکنا پڑا،پاکستان نے پہلی اننگز 300رنز پر ڈکلیئر کردی تھی جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 87رنز پر ڈھیرہوگئی تھی فالوآن کاشکار بنگلہ دیش کی ٹیم کا ٹاپ آرڈردوسری اننگز میں بھی ناکام رہا،بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 205رنز پر ہمت ہارگئی۔سیریز دوصفرسے پاکستان نے اپنے نام کرلی۔
#Test series: Pakistan sweeps Bangladesh #Pakistan declared the first innings at 300



















