واشنگٹن:(لیڈر نیوز)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن پر فرد جرم عائد کردی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دیرینہ مشیر اسٹیو بینن پر گواہی کے لیے کانگریس کے حکم کے باوجود پیش نہ ہونے اور کیپیٹل ہل پر حملے کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کی کمیٹی کو دستاویزات فراہم کرنے میں ناکامی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اسٹیون بین پر وائٹ ہاو¿س اور کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والے ٹرمپ کے حامیوں کے درمیان روابط کا شبہ تھا۔
#Washington #Former US President Donald Trump #Stephen Benn has been indicted

















