سابق بھارتی کرکٹرگوتم گمبھیر بھی ڈیوڈوارنرپر پھٹ پڑے

نئی دہلی:(لیڈرنیوز)سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے وارنر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسپورٹس مین شپ کو نظر انداز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔آسٹریلوی کرکٹر وارنر کو کرکٹ کے جنٹل مین گیم میں اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ نہ کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔سیمی فائنل میں حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسل گئی جسے امپائر نے نوبال قرار دیا لیکن وارنر نے دو ٹھپے کھانے کے باوجود گیند پر چھکا لگا دیا۔وارنر کی اس حرکت پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر بھی خاموش نہ رہ سکے اور انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔گوتم گمبھیر نے اپنی ٹویٹ میں وارنر کے اس اقدام کو گیم آف اسپرٹ کے خلاف افسوسناک اور شرمناک اقدام قرار دیا۔


#Gautam Gambhir has slammed Warner for ignoring sportsmanship in the T20 World Cup