آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریگی

لاہور:(لیڈر نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ مہمان ٹیم کا دورہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق کینگروز تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گا۔پہلا ٹیسٹ سیریز کا کراچی میں3 مارچ سے شیڈول ہے، راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ تک کھیلا جائے گا، لاہور میں تیسرا میچ 21 مارچ کو شروع ہو گا جو 25 مارچ تک جاری رہے گا۔ سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔


#Australian cricket team will visit Pakistan in March next year