انگلینڈنے آسٹریلیاکو 8 وکٹوں سے شکست دےدی

دبئی:(لیڈرنیوز)ٹی 20ورلڈکپ‘انگلینڈنے آسٹریلیاکو 8 وکٹوں سے شکست دےدی ‘انگلینڈنے126رنزکاہدف 12ویں اوورمیں حاصل کیا‘جوزبٹلرنے ناقابل شکست71 رنزبنائے‘جوزبٹلرکی اننگزمیں5چھکے اور5 چوکے شامل تھے،آسٹریلیاکے ایڈم زیمپااورایشٹن آگرنے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی‘آسٹریلیاکی ٹیم مقررہ اوورزمیں 125رنزبناسکی تھی ‘آسٹریلیاکے ایرون فنچ 44رنزبناکرنمایاں رہے ،ایشٹن آگرنے 20 رنزبنائے‘انگلینڈکے کرس جورڈن 3اورکرس ووکس نے 2وکٹیں حاصل کیں ‘کرس جورڈن مین آف دی میچ قرارپائے۔


#t20 world cup England beat Australia by 8 wickets #