شاہینوں نے بھارتی سورمائوں کا غرور خاک میں ملادیا

لاہور: (لیڈر نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ میں تاریخ رقم ہوگئی شاہینوں نے بھارتی ہیروز کا غرور خاک میں ملا دیا ہے اور پہلی بار بھارت کے خلاف میگا ایونٹ میں 152 رنز کا ہدف حاصل کیا اور 10 وکٹوں سے جیت لیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک سنسنی خیز میچ کھیلا گیا ،پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 151 رنز بنائے۔جواب میں پاکستان نے ہدف بغیر کسی نقصان پر 17.5اوورز میں پورا کرلیا۔شاہین شاہ آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے۔