نارکوٹکس کنٹرول بیوروکاشاہ رخ خان کے گھرپرچھاپہ

دبئی:(لیڈر نیوز)نارکوٹکس کنٹرول بیورو آف انڈیا (این سی بی) نے شاہ رخ خان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے آج صبح ممبئی سینٹرل جیل میں منشیات کے کیس میں گرفتار اپنے بیٹے آریان خان سے ملاقات کی۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میٹنگ کے بعد این سی بی نے ڈرگ کیس کے سلسلے میں شاہ رخ کی رہائش گاہ 'منت' پر چھاپہ مارا۔ بھارتی میڈیا نے ابھی تک چھاپے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں کہ آیا چھاپے کے دوران اداکار کے گھر سے منشیات برآمد ہوئی ہیں یا نہیں۔دوسری جانب کچھ بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ این سی بی نے شاہ رخ کے گھر پر چھاپے کی تردید کی ہے۔


#Narcotics Control Bureau of India aided Shah Rukh Khan's house