عامر لیاقت حسین کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان

اسلام آباد: (لیڈر نیوز) عامر لیاقت حسین نے رکن قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔عامرلیاقت نے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے ، اللہ عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ ہو۔واضح رہے کہ انہوں نے ابھی تک اپنے استعفے کی کوئی وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی یہ بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ کس کو بھیجا ہے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جائے۔ یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین 2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کراچی سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے اس سے قبل جولائی 2020 میں ٹوئٹر پر اپنے استعفیٰ کا اشارہ دیا تھا۔


#Aamir Liaquat Hussain has announced his resignation from the National Assembly #may Allah be with Imran Khan and PTI