برلن:(لیڈر نیوز)اداکاری،کامیڈی کاایک سنہرا باب بند ،کامیڈین کنگ عمر شریف خالق حقیقی سے جاملے‘عمر شریف کوعلاج کیلئے جرمنی منتقل کیاگیاتھا‘عمرشریف علاج کی غرض سے امریکا روانہ ہوئے تھے‘عمر شریف کوطبیعت زیادہ خراب ہونے پرجرمنی منتقل کیاگیاتھا‘عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ خاندانی ذرائع نے ایک جرمن ہسپتال میں عمر شریف کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کا آج صبح ایک جرمن ہسپتال میں ڈائلیسز ہوا۔عمر شریف کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے جارج واشنگٹن ہسپتال پہنچایا جانا تھا جہاں ان کے دل کے والو کا علاج بالکل نئی تکنیک کے ساتھ کیا جائے گا جسے 'mitral والو clpping' کہا جاتا ہے جو کہ بغیر کھلے دل کی سرجری کے والو کا علاج کیاجاتاہے۔چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرنے والاسب کواداس چھوڑگیا‘عمرشریف نے ہرکردارکوبڑی خوبصورتی سے نبھایا،لیجنڈاداکارعمرشریف 19 اپریل 1955 میں کراچی میں پیداہوئے،عمرشریف نے 14 سال کی عمرمیں فن کی دنیامیں قدم رکھا،بڈھاگھرپرہے،ہم سب ایک ہیں،بکراقسطوں پران کے معروف ڈرامے تھے، چاندبرائے فروخت،مجھے بیویوں سے بچاو¿،اکبراعظم میں بھی کام کیا‘عمرشریف نے منفردکرداروں سے ملک کانام پوری دنیامیں روشن کیا۔
#Comedian King Omar Sharif #treated in a German hospital #Comedian King Omar Sharif has passed away



















