ممبئی: (لیڈر نیوز)سابق ایکشن ہیرو شتروگھن سنہا کی پنجابی کڑی سونا کشی سنہا نے میزبان کپل شرما کو ایک لائیو شو میں گھونسا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔کپل شرما نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر ایک وائرل ویڈیو بنائی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب سوناکشی سنہا اپنی نئی میوزک ویڈیو کی تشہیر کے دوران گانا گارہی تھیں ، کپل شرما نے شرارت سے ان کے والد کا مذاق اڑایا۔سوناکشی سنہا نے کپل شرما کے چہرے پر گھونسے مارے ، لیکن اس مختصر ویڈیو میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سوناکشی نے مذاق میں یہ گھونسامارا ہے۔ کپل شرما کا یہ پروگرام ابھی تک نشر نہیں ہوا۔ ویڈیو جاری کرتے ہوئے کپل شرما نے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ یہ پہلا ریل شیئر ہے۔
#SonaKshi Sinha punched host Kapil Sharma in a live show #this is the first real share #Kapil Sharma



















