اسلام آباد:(لیڈر نیوز)حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کم کر دیا ، پٹرول پر سیلز ٹیکس 3.61 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 1.10 روپے کم کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس میں 3.61 روپے فی لیٹر کمی کے بعد پیٹرول پر سیلز ٹیکس 11.76 پیسے سے کم ہو کر 8.15 روپے فی لیٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 12.52 پیسے سے کم ہو گیا ہے۔ اسے کم کر کے 11 روپے 42 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی تبدیل نہیں کی ہے۔ پٹرول پر لیوی 5.62 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 5.14 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق ہو گیا ہے۔ یہ 15 اکتوبر تک چلے گا۔
#government has reduced sales tax on petrol and high speed diesel #Pakistan #not changed the levy on petrol and high speed diesel



















