پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا

لاہور:(لیڈر نیوز) وسیم خان نے اختیارات کی کمی اور تنخواہ میں کمی کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق وسیم خان نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کی جس میں رمیز راجہ نے تنخواہ اور اختیارات میں کمی کا اشارہ کیا جس کے بعد پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا۔وسیم خان نے فروری 2019 میں عہدہ سنبھالا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ان کا معاہدہ اگلے سال ختم ہونے والا تھا۔ وسیم خان جلد ہی اپنے خاندان کے ساتھ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔


#Wasim Khan resigned from his post #Pakistan #Wasim Khan met PCB chairman Rameez Raja