کراچی: (لیڈرنیوز) معروف اداکار عمر شریف کی بیرون ملک علاج کے لیے روانگی کو خرابی صحت کے باعث ملتوی کرنا پڑا ، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں۔معروف اداکار عمر شریف جو کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، اچانک طبیعت بگڑگئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق عمر شریف کی صحت ہسپتال میں ڈائیلاسز کے دوران کم بلڈ پریشر کی وجہ سے بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر سی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔عمر شریف کو 48 گھنٹے نگرانی میں رکھا جائے گا۔ اس کے صحت یاب ہونے پر بیرون ملک روانگی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ تاہم عمر شریف کو بیرون ملک لے جانے والی ایئر ایمبولینس آج امریکہ سے کراچی پہنچ رہی ہے۔
#actor Omar Sharif's departure for treatment abroad had to be postponed due to ill health #comedian actor Omar Sharif



















