اگلاالیکشن نئی مردم شماری‘نئی حلقہ بندیوں کےمطابق ہوگا‘ فوادچوہدری

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں انتخابی اصلاحات کولے کرآگے بڑھناہے، اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،یہ نہیں ہوسکتااوورسیزپاکستانیوں کوووٹنگ کاحق نہ دیں،7 ماہ میں صرف ایک پولیوکیس رپورٹ ہوا،3 سال تک کوئی کیس رپورٹ نہ ہوتوپولیوفری ملک کاٹائٹل ملتاہے،ایک سے 22 گریڈکے وفاقی ملازمین کے ہاو¿س رینٹ میں اضافہ،وفاقی ملازمین کے ہاو¿س رینٹ میں 44 فیصداضافہ کیاگیا،چاہتے ہیں کراچی تاگوادر،مزارشریف سے تاشقندتک ٹرین چلے،چاہتے ہیں سینماہالزکوجلد کھولاجائے،سینمازمیں کینیڈین پنجابی فلموں کی اجازت دے رہے ہیں،سینمازکوبجلی اورٹیکسزپرریلیف دے رہے ہیں،ساتویں مردم شماری کی منظوری کے مراحل چل رہے ہیں،نئی مردم شماری18 ماہ میں مکمل ہوگی،وزیراعظم نے مردم شماری پرنئی کمیٹی تشکیل دی ہے،اگلاالیکشن نئی مردم شماری اورنئی حلقہ بندیوں کےمطابق ہوگا،اپوزیشن کوانتخابی اصلاحات پربیٹھنے کی دعوت دیتے ہیں۔قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دوروں کی منسوخی پر پی ٹی وی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہواہے۔ دونوں کرکٹ بورڈز کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے وکلائ سے مشورہ کرینگے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ ایک مخصوص بین الاقوامی لابی پاکستان کے خلاف مصروف ہے ، ہمیں جھکانے کی خواہش کبھی کامیاب نہیں ہوگی ،یہ غلط فہمی دور کرلیں۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں نے بھی دورہ پاکستان کے لیے معافی مانگی تھی۔ انگلش ٹیم کو اگلے ماہ 2 میچ کھیلنے تھے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کھلاڑیوں کا موجودہ حالات میں آنا درست نہیں تھا اور فیصلے کے اثرات پر معذرت کی۔


cancellation of tours to New Zealand and England has cost PTV crores #Fawad Chaudhry