سرینگر: (لیڈر نیوز)سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ کو کل جماعتی حریت کانفرنس کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس شوری کا اجلاس ہوا جس میں تمام حریت رہنماو¿ں نے متفقہ طور پر مسرت عالم بٹ کو حریت کانفرنس کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔حریت کانفرنس کے ترجمان کے مطابق سید علی گیلانی کی وفات کے بعد حریت کانفرنس کے چیئرمین کا عہدہ خالی تھا۔ شبیر احمد اور غلام احمد گلزار کو حریت کانفرنس کا نائب چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ مولوی بشیر احمد عرفانی کو جنرل سیکرٹری کے طور پر جاری رکھیں گے۔
#Masarat Alam Bhat has been appointed as the new chairman of the All Parties Hurriyat Conference #leadernews

















