امریکہ کاطالبان کیساتھ ملکرداعش کیخلاف کارروائیوں کا عندیہ

پینٹاگون:(لیڈرنیوز) امریکہ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ افغانستان میں داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی نے کہا کہ مستقبل میں امریکہ افغان طالبان کے ساتھ مل کر افغانستان میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لے سکتا ہے۔امریکی جنرل نے کہا کہ طالبان کے ساتھ محدود روابط ہیں جن کا مقصد افغانستان سے شہریوں کے محفوظ انخلا کو ممکن بنانا تھا کیونکہ یہ ضروری نہیں تھا کہ آپ جنگ میں جو چاہتے تھے وہ کریں لیکن اپنے مشن اور افواج کے خطرات کو کم کرنے کے لئے فیصلہ کرنا ہے۔اس موقع پر امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ آسٹن نے کہا کہ وہ افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ، لیکن طالبان حکومت کے علاوہ داعش کے خلاف کارروائی کے لیے طالبان کے ساتھ تعاون کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔طالبان کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی پالیسی اگلے چند دنوں میں واضح ہو جائے گی۔


#United States has indicated that it will continue operations against ISIS in Afghanistan along with the Taliban #leadernews #US Joint Chiefs of Staff General Mark Milley