کابل: (لیڈر نیوز) احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے کہا ہے کہ وہ کسی آمرانہ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے ، وہ طالبان سے لڑنے کے لیے تیار ہیں ، خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے کہا کہ طالبان سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ احمد مسعود نے طالبان پر واضح کردیا ہے کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ مذاکرات ہے ، وہ نہیں چاہتے کہ جنگ چھڑ جائے لیکن کسی آمرانہ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔وادی پنج شیر میں پناہ لینے والے امراللہ صالح نے ٹویٹ کرتے ہوئے طالبان سے کہا کہ آو¿ اور تمہیں دیکھیں۔ طالبان پنج شیر کے دروازے پر جمع ہیں۔ حملہ آوروں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں رہے گا۔
#Ready to fight: Absolute government not acceptable: Ahmed Masood #leadernews #Ahmed Shah Masood's son Ahmed Masood #Panjshir

















