سرینگر: (لیڈر نیوز)مقبوضہ کشمیر کے معصوم بچے بھی جذبہ آزادی سے سرشار‘کشمیری بچوں نے مقبوضہ کشمیرمیں آئے بھارتی صحافی کوآئینہ دکھادیا،بھارتی شہری نے کشمیری بچوں سے سوال کیا کہ آپ کو پتہ ہے پاکستان میں ایسے بیٹھنابھی مشکل ہے،کشمیری بچوں نے جواب میں کہا کہ پاکستان ہمارے ساتھ ہے،وہ ہمیں ماربھی دے تومنظور ہے،پاکستان ہمارے ساتھ ہے،چین بھی ہمارے ساتھ ہے،بھارت کی طرف سے ہمیں کچھ نہیں ملے گا،کشمیری بچوں نے نعرے لگائے”ہم کیاچاہتے؟ آزادی ،اس بار ملے گی،آزادی،کیوں نہ ملے گی آزادی، ہم لے کے رہیں گے آزادی،”یہ جنگ ہے جنگ آزادی، یہ جنگ ہے جنگ آزادی“کشمیری بچوں نے کہا کہ ہمیں صرف آزادی چاہیے،بھارتی شہری نے کہا کہ آپ کے بہن بھائی دلی میں پڑھتے ہیں،بچوں نے جواب دیا کہ مودی نے تقریرکی،کشمیریوں پردلی میں بھی ظلم کرتے ہیں،پیلٹ گن چلاتے ہیں،آنکھوں کی روشنی چلی گئی،بھارتی شہری نے پوچھاکہ آپ کویہ پتہ کہاں سے چلتاہے،آپ کوبتاتاکون ہے؟کشمیری بچوں نے کہا کہ ہمیں خودپتہ ہے،نیوزدیکھتے ہیں،شیلنگ ہوتی ہے۔
#Kashmiri children show a mirror to an Indian journalist who came to occupied Kashmir #Innocent children of Occupied Kashmir are also dedicated to the cause of freedom

















