عالمی برادری کیلئے طالبان کا مثبت رویہ خوش آئند ہے‘ ترکی

استنبول: (لیڈر نیوز) ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کے لیے طالبان کا مثبت رویہ خوش آئند ہے۔ غیر ملکیوں ، سفارت کاروں اور اس کے لوگوں کے ساتھ طالبان کا رویہ اچھا ہے۔ ہم اُمیدکرتے ہیں اپنے عمل سے بھی وہ یہی ثابت کریں گے۔ادھر طالبان نے افغانستان میں سرکاری ملازمین کے لیے عام معافی کا اعلان کیا۔ طالبان رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ کابل میں حالات معمول پر ہیں ، سرکاری ملازمین کو کام پر واپس آنا چاہیے ، سب کے لیے عام معافی ہے ، تاکہ لوگ پورے اعتماد کے ساتھ عام زندگی گزار سکیں۔


#Taliban's positive attitude towards the international community is welcome #Turkish Foreign Minister #leadernews #Taliban announced a general amnesty for government employees in Afghanistan