انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کادورہ کریگی

لاہور: (لیڈر نیوز) انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل راولپنڈی میں ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ آئی سی سی مینز ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔انگلینڈ ورلڈ کپ سے قبل راولپنڈی میں ٹی 20 میچ کھیلے گا۔ دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 13 اکتوبر اور دوسرا میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔این مورگن اور ہیدر نائٹ کی قیادت میں انگلینڈ کی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیمیں 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔دوسری جانب انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے 21 اکتوبر تک اسلام آباد میں رہے گی۔


#England team will play T20 matches in Rawalpindi before the World Cup #leadernews #England men's cricket team will leave Islamabad for Dubai