واشنگٹن:(لیڈرنیوز)امریکہ نے پاکستان سے اپنی سرحدیں افغان مہاجرین کے لئے کھلی رکھنے کامطالبہ کردیا امریکہ کی جانب سے کیاگیا مطالبہ پاک امریکہ مابین پہلے سے جاری کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے افغانستان کے شہریوں کے لیے امریکہ کی نئی مہاجرین پالیسی سے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہوگا کہ پاکستان اپنی سرحدیںافغانستان کے مہاجرین کیلئےکھلی رکھے۔امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے علاوہ ترکی سے بھی کہا کہ وہ افغان شہریوں کو امریکا میں دوبارہ آباد ہونے سے قبل14ماہ تک اپنے ملک میں رہنے کی اجازت دے۔
#Pakistan should keep its borders open for Afghan refugees #WASHINGTON #leader news #US refugee policy for Afghan nationals #United States could increase tensions between Pakistan

















