لاہور:(لیڈرنیوز)جنوبی افریقہ کے کرکٹر ہرشل گبز نے کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلنے سے روکنے کے لیے بھارت سے دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا ہے۔گبز نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دھمکیاں دے رہا ہے ، بی سی سی آئی پاکستان کے ساتھ اپنے سیاسی ایجنڈے میں غیر ضروری مداخلت کر رہا ہے۔ہرشل گبز نے کہا کہ وہ اسے کے پی ایل ٹی ٹوئنٹی 20 میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے اور دھمکی دی تھی کہ اسے بھارت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔دوسری جانب کشمیر پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک نے کہا کہ انہیں کھلاڑیوں کے ایجنٹ سے اطلاعات ملی ہیں کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں اور وہ بی سی سی آئی کے حربوں سے نمٹیں گے۔اس کے علاوہ سری لنکن کرکٹر تلکارتنے دلشان نے کے پی ایل میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
#Herschelle Gibbs #leader news #South African cricketer #Kashmir Premier LeagueIndian Cricket Board is threatening



















