کراچی:(لیڈرنیوز)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کار پارک کرنے کے تنازعہ میں ایک خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔پولیس کے مطابق ، فرحان نامی شخص نے اپنی گاڑی نارتھ ناظم آباد کے علاقے عرفات ٹاو¿ن میں ایک مکان کے باہر کھڑی کی ، جس پر مکان کی مالکن نے اسے اعتراض کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرحان اور اس کے ساتھیوں نے خاتون کو اس پر اعتراض کرنے پر دھکیل دیا ، جس کی وجہ سے وہ زمین پر گر گئی اور بیہوش ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اسپتال لے جایا گیا تھا لیکن وہ جانبرنہیں ہوسکیں۔
#woman lost her life in a dispute over parking of a car #North Nazimabad area of Karachi #leader news #house in Arafat Town area #Farhan and his accomplices

















