سرینگر:(لیڈرنیوز) ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کی صدر و سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے اپنی جماعت کے 22 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور ایسٹ انڈیا کمپنی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ جس طرح ایسٹ انڈیا کمپنی بھارتی شہریوں کو شک کی نظر سے دیکھتی تھی ٹھیک اسی طرح بھارتی جنتیہ پارٹی بھی کرتی ہے ۔محبوبہ مفتی نے 'پیگاسس' کا نام لئے بغیر کہا اسرائیل مشینری بناتا ہے اور بی جے پی اس کا استعمال اپنے ہی لوگوں پر نظر رکھنے کے لئے کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے ساتھ بات چیت اور سری نگر مظفرآباد اور پونچھ راولاکوٹ راستے کے ذریعے پھر سے تجارت شروع کرے۔
#Mehbooba Mufti #East India Company #leader news #BJP #People's Democratic Party #Indian citizens



















