کابل:(لیڈر نیوز) افغانستان کے صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے کیے گئے ، حملوں کے بعد سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ راکٹ شہر کے شمالی حصے سے فائر کیے گئے ۔ کابل راکٹ فائر کی زد میں آیا۔ یہ راکٹ صدارتی محل کے قریب باغ علی اور چمن ہزاری علاقوں میں گرے۔ راکٹ حملے عید کی نماز کے دوران ہوئے۔ صدر اشرف غنی ، عبد اللہ عبد اللہ اور دیگر اعلی عہدیدار نماز عید پڑھ رہے تھے۔ حملوں سے خوف و ہراس پھیل گیا ، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔نماز عید کے بعد خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان نے ظاہر کیا ہے کہ انہیں امن کی خواہش نہیں ہے ، وہ اسی بنیاد پر فیصلے کریں گے ، آئندہ تین سے چھ ماہ میں صورتحال بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ملیشیا اور آمریت کی کوئی جگہ نہیں ہے اور صورتحال پر قابو پانے کے لئے عملی لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔
#Rocket attacks #Afghan presidential palace #ocket attacks during Eid prayers #leader news #leader tv hd #President Ashraf Ghani #Taliban

















