مودی حکومت کی پالیسی سے امن کو خطرات لاحق ہیں‘ فوادچوہدری

لاہور: (لیڈر نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسی سے خطے میں امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے سیاسی مخالفین کے فون ٹیپ کرنے کی خبروں پر تشویش ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی حکومت صحافیوں اور دیگر کے فون ٹیپ کرنے کے لئے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کررہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسی نے ہندوستان کی داخلی تقسیم کو مزید واضح کردیا ہے۔


#Chaudhry Fawad Hussain #leader news #leader tv hd #Federal Minister for Information #Modi government tapping the phones #peace in the region