لندن:بھارتی کرکٹ ٹیم کا ایک کھلاڑی انگلینڈ میں موجودکورونا وائرس کا شکار ہوگیا،کھلاڑی کی شناخت نہیں ہوئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین کرکٹر کے ڈیلٹا ویرینٹ کا شکار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ، فوری طور پر وائرس کے شکار کھلاڑی کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بھارتی کھلاڑیوں کواگلے ماہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اکٹھا ہونا تھا۔دوسری جانب انڈین بورڈ نے کھلاڑیوں کو احتیاط اور رش والی جگہوں پر نہ جانے کی ہدایت کی جبکہ بورڈ کی ہدایات کو نظرانداز کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑی، آفیشلز یوروکپ اور ومبلڈن دیکھتے رہے۔
#Delta variant #Indian cricket team victim #leader tv hd #corona virus #LONDON #Eurocup #Wimbledon #Indian cricketer



















