اسلام آباد:سابق فاسٹ بولرجنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ڈیل اسٹین نے پی ایس ایل کی رومان رئیس کے ساتھ تصویر شیئر کر دی ۔حال ہی میں ڈیل اسٹین نے اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے جس میں ڈیل سٹین اپنے کمرے میں لگی اسلام آباد یونائیٹڈ کی کِٹ پہنے رومان رئیس کے ساتھ پوز دیتے تصویر کی طرف نشاندہی کر رہے ہیں۔ڈیل اسٹین نے یہ سیلفی ایسے ہی شیئر نہیں کردی بلکہ گزشتہ روزجنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر کی سالگرہ کے موقع پر رومان رئیس نے ان کے ہمراہ اپنی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔رومان رئیس نے اپنے ٹوئٹ میںڈیل اسٹین کو نمبر ون لیجنڈ قرار دیا تھا۔ڈیل اسٹین نے بھی جواب میں رومان رئیس کو چونکا دیا، سابق فاسٹ باﺅلر نے رومان رئیس کے ساتھ لی گئی تصویر کو اپنے کمرے میں بھی سجایا ہوا ہے۔ڈیل اسٹین نے حالیہ سیلفی شیئر کرتے ہوئے رومان رئیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔
#Dale Steyn #Rumman Raees #South African cricket team #selfie #PSL #Islamabad United



















