خانیوال‘4سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل‘لاش کھیتوں سے برآمد

خانیوال:خانیوال میں چار سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا اور لاش کھیت میں پھینک دی گئی۔پولیس کے مطابق 4 سالہ بچی چار روز قبل عزیز آباد گاو¿ں سے اس وقت اغوا ہوئی تھی جب وہ گھر کے باہر دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اسے قتل کرکے کھیتوں میں کھاد کے کھیت میں پھینک دیا گیا۔ بچی کی نعش کو تحویل میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔دوسری جانب جب بچی کی نعش ملی تو ورثاءاور علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور جہانیاں روڈ بلاک کردیا اور ٹائر جلا دیئے جبکہ کراچی سے آنے والی سرسید ایکسپریس کو بھی روک لیا۔ورثاءنے بتایا کہ لڑکی کے لاپتہ ہونے کی درخواست کاہنہ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی لیکن درخواست کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اگر پولیس کارروائی کرتی تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔


#Khanewal #raped #field #four-year-old girl was raped and killed