یمنی زیدی کی اداکاری کے بھارت میں بھی چرچے

کراچی: پاکستان کی باصلاحیت ٹی وی اداکارہ یمنی زیدی نے بھارت میں بھی اپنے فن کا لوہامنوانا شروع کردیا ۔بھارت کے شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا سٹار صباابراہیم نے یمنی زیدی کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں بہترین اداکارہ قرار دیا۔سوشل میڈیاسٹار نے اداکارہ کے ڈرامے دل ناامید تو نہیں کی بھی کھل کر تعریف کی۔انہوں نے پاکستان کی باصلاحیت ٹی وی اداکارہ کے ڈرامے کو بہترین قرار دیتے ہوئے لکھا کہ آج کل یہ ان کا سب سے زیادہ پسندیدہ ڈرامہ ہے۔


#Pakistan's talented TV actress #yumna zaidi #Saba Ibrahim #social media star #Mumbai #India #best actress #dil na umeed to nahi #favorite drama