تل ابیب‘اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار ختم ہو گیا ہے جس پر تل ابیب میں جشن منایاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حزب اختلاف کی جماعتوں نے نئی مخلوط حکومت تشکیل دی ہے ، جسے اسرائیلی پارلیمنٹ نے بھی منظور کرلیا ہے۔دائیں بازو کی رہنما نفتالی بینیٹ نئے وزیر اعظم ہوں گے ، اور اس معاہدے کے تحت سیکولر رہنما اور اتحادی پارٹنر یائر لیپڈ دو سال بعد وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔اسرائیل کے نئے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت سب کی بھلائی کے لئے کام کرے گی اور اس کی ترجیحات تعلیم اور صحت ہیں۔
#Israeli Prime Minister #Benjamin Netanyahu #Tel Aviv #Israeli parliament #Naphtali Bennett #Yair Lipid

















