بجلی کی قیمت میں 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

اسلام آباد: بجلی صارفین کے لئے خوشخبری ، نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ضمن میں بجلی کی قیمت میں 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ صارفین کو 4.40 ارب روپے کی ریلیف ملے گی۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تناظر میں بجلی کی قیمت میں 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے ضمن میں بجلی کی قیمت میں 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔اگلے ماہ کے بلوں میں بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو راحت ملے گی۔ نیپرا آئندہ چند روز میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے ایک تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔


#ISLAMABAD #NEPRA #electricity #Central Power Purchasing Agency #LNG #Pakistan