علی ظفر نے فہد مصطفی کو کرکٹ کھیلنے کا چیلنج دیدیا

کراچی:فہد مصطفی کو لاہور آکر راک اسٹار علی ظفر نے ا±ن کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا چیلنج دے دیا جسے فہدنے قبول بھی کرلیا۔ کرکٹ کھیلتے گلوکار علی ظفر نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی اور فہد مصطفی کیلئے لکھا کہ ایک کراچی بمقابلہ لاہور تو بنتا ہےسر آپ لاہور آئیں تو بتائیں ۔جس پر فہد مصطفی نے کہا کہ کوئی چیلنج زیادہ اوریہ دعوت نامہ کم لگ رہا ہے۔ساتھ ہی فہدمصطفینے اپنے امپائر بھی اس میچ کیلئےبتادئیے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان سرفراز احمد کو فہد مصطفی نے امپائر کیلئے نامزد کیا۔نامزد امپائرز سےعلی ظفر نے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ ’اور کیا چاہئے۔


#ali zafar #fahad mustafa #cricket match #showbiz #sports #babar azam #sarfraz ahmed