اسلام آباد:امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر غزہ پر حملے کم اور تناو¿ کو ختم کریں۔وائٹ ہاو¿س کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی جس میں امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر حملے فوری طور پر کم کریں اور تناو¿ کو ختم کریں۔اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ نیتن یاھو نے بائیڈن کو بتایا کہ غزہ میں جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ اہداف حاصل نہیں ہوجاتے۔
امریکی صدر نے غزہ حملوں میں کمی کا مطالبہ کردیا

















