اسرائیلی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ‘مزید24فلسطینی شہید

غزہ:غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، صہیونی فورسز کے حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہیدہوگئے۔ شہدا کی کل تعداد 212 ہوگئی۔ شہدا میں 61 بچے اور 35 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ وہ طاقت کا استعمال جاری رکھیں گے۔صہیونی فورسز کے ذریعہ غزہ پر ہونے والے بم دھماکے نے چاروں اطراف میں تباہی مچا دی ہے اور عمارتیں ملبے کے ڈھیر ہوگئی ہیں۔ صیہونی فورسز کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت فلسطینی شہید ہو رہے ہیں۔ مسلسل آٹھویں دن اسرائیلی بمباری سے فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں ایک ہی خاندان کے دس افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکے میں یتیم خانے کو بھی تباہ کردیا گیا۔ اسپتال زخمیوں سے بھرا ہوا ہے۔ طبی سہولیات کا فقدان ہے۔