رنگ روڈ منصوبے کی انکوائری رپورٹ ن لیگ نے مستردکردی

لاہور:مسلم لیگ (ن) نے رنگ روڈ منصوبے میں بدعنوانی اور بے ضابطگیوں سے متعلق حکومت پنجاب کی انکوائری رپورٹ کو مسترد کردیا۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد کسی بلا امتیاز کارروائی کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی کی گرفتاری کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ اسکینڈل بے ضابطگی نہیں ، یہ 25 ارب روپے سے زیادہ کی ڈکیتی ہے۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او نہیں مل پائے گا۔