ماہرہ خان کی شاہ ر±خ خان پر ساحر لودھی کو ترجیح

کراچی:پاکستان کی سپر ماڈل وخوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے بالی ووڈکنگ شاہ ر±خ خان پر پاکستان کے معروف فنکار ساحر لودھی کو ترجیح دے دی گئی ہے۔ہر دلعزیز اداکارہ کی سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک میزبان کے ساتھ کار کے سفر کے دوران ساتھ میں انٹرویو دے رہی ہیں اور ساتھ ہی میزبان کی دلچسپ باتوں سے محظوظ ہو رہی ہیں۔میزبان کی جانب سے اداکارہ سے متعدد سوالات کیے گئے ہیں۔ماہرہ خان کی پسند پوچھنے کے لیے میزبان کی جانب سے شو کے دوران سوال کیا گیا ہے کہ ’اداکارہ کو ساحرلودھی پسند ہے یا شاہ ر±خ خان ؟۔‘جس کا جواب دیتے ہوئے سپرماڈل کا کہنا ہے کہ ’ا±نہیں شار±خ خان نہیں بلکہ پاکستان کے معروف میزبان، اداکار، ہدایتکار اور گلوکار ساحر لودھی پسند ہیں۔