مقبوضہ کشمیر‘بھارتی فورسزکی بربریت‘تین نوجوان شہید

سرینگر:بھارت کی بربریت مقبوضہ کشمیر میں جاری ہے،ضلع اننت ناگ میں بھارتی فورسز نے 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔قابض بھارتی فوج نےمقبوضہ وادی کے ضلع اننت ناگ کے علاقے کوکر ناگ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانو ں کو شہید کیا۔گھر گھر تلاشی کے دوران غاصب فوج نے کئی افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی ہے۔کشمیریوں نے ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج کیا۔