جو بائیڈن نے مہاجرین کو امریکہ آنے کی اجازت دیدی

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے اس سال ساڑھے 52ہزار مہاجرین کو امریکہ آنے کی اجازت دی ہے۔ سابق صدر ٹرمپ نے امریکہ آنے والے مہاجرین کی تعداد 15ہزار تک محدود کردی۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال کے دوران ،000 125تک مہاجرین کو امریکہ داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے بائیڈن انتظامیہ کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔