بدبخت بیٹے نے پیسے نہ ملنے پر باپ پر چھریاں چلادیں

سانگھڑ: پیسے نہ ملنے پر بیٹے نے اپنے والد کوچھریوں کے وارسے شدیدزخمی کردیا۔ سانگھڑ کے علاقے میں نعیم انصاری نامی نوجوان نے 500 روپے نہ ملنے پر اپنے والد پر کوتشددکانشانہ بنایا اور چھریوں کے وارکردیئے۔ زخمی شخص تشویشناک حالت میں نوابشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم نعیم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔