ہمیں بھارت کا سہارابننے کی ضرورت ہے‘شعیب اختر

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت میں کورونا وائرس کی خراب صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہم سب کو ہندوستان سمیت ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا۔ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت کے مختلف شہروں میں روزانہ لاکھوں کیس سامنے آرہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہندوستان کو ہماری ضرورت ہے، ہمیں تمام تنازعات کو ایک طرف رکھنے اور اپنے پڑوسی ملک کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومت پاکستان اور ہمارے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ براہ کرم! ہندوستان کی مدد کریں ، آکسیجن کی شدید قلت ہے ، جتناہوسکے تعاون کریں۔