شفاعت علی کا اپنی شادی کے دن بارے چونکا دینے والا انکشاف

کراچی:میزبان اور کامیڈین شفاعت علی نے اپنی شادی کے دن کے بارے میں چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ شفاعت علی حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں نمودار ہوئے اور مداحوں کو شو کے دوران ان کی شادی کی کہانی سنادی۔ شفاعت علی نے بتایا کہ شادی سے 10 روز قبل میرا ایکسیڈنٹ ہوا تھا اور شادی کے دن میری دونوں پسلیاں چٹخی گئیں تھی جس کی وجہ سے میں شادی کی تصاویر میں بھی اکڑاہوا محسوس ہورہا ہوں۔