امریکہ:مسلح شخص نے 8افرادکو قتل کرکے خودکشی کرلی

انڈیانا: انڈیانا میں ایک مسلح شخص نے آٹھ افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ، امریکی ریاست انڈیانا میں فیڈیکس آفس کے باہر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کی جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آورنے خودکوبھی گولی مارکرخودکشی کرلی ۔انڈیاناپولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فائرنگ سے متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔