صحافی وسیم عالم کے قتل کیس کا ڈراپ سین‘باپ قاتل نکلا

کرک:کرک میں صحافی وسیم عالم کے قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگا،باپ ہی قاتل نکلا‘پولیس ترجمان کے مطابق صحافی وسیم عالم کو اس کے والد نے قتل کیا ۔ ملزم کو لکی مروت سے جدید طریقوں اور موبائل ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔ وسیم کے والد کئی سالوں سے الگ رہ رہے تھے اور انہوں نے تین دن قبل اپنے بیٹے کو فون کیا تھا۔ ملاقات کے دوران باپ بیٹے میں شدید جھگڑا ہوا اور ملزم نے اپنے بیٹے کو گولی مار کر قتل کردیا۔