یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا

اسلام آباد:یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا جو(کل) 10 اپریل سے نافذ ہوگا۔ رمضان پیکیج کے تحت چینی ، آٹا ، دالوں ، بیسن اور برانڈڈ مصنوعات کی قیمتیں طے کی گئی ہیں۔ رمضان پیکیج کے تحت ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے ، گھی 298 روپے ہوگی۔ اور 20 کلو آٹے کا بیگ 800 روپے میں دستیاب ہوگا۔ جبکہ بیسن 140 روپے کھجوریں20 روپے کمی کے بعد میں 160 روپے کلو فروخت ہوں گی۔یوٹیلیٹی اسٹورز پردھلی ہوئی دال ماش 10 روپے کمی کے بعد 255 روپے ، دال مونگ 240 روپے، لال مرچ 200 گرام پیکٹ180روپے، گرم مصالحہ پاو¿ڈر 60 روپے میں فروخت کیاجائے گا۔ مزید برآں ، مختلف کمپنیوں کے ڈبے والے پیک فروخت ہوں گے۔ دودھ 20 روپے کم ہوکر 134 روپے فی لیٹر اور ڈبے والے کریم 10 روپے تک سستی کرکے55 روپے کی کردی گئی۔