استنبول: (مشرق نیوز) وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی ترکیہ کے شہر استنبول میں ساتویں عالمی ویمن سمٹ میں شرکت ،خواتین ، بچیوں کے حقوق کے تحفظ، بااختیار بنانے، مساوی مواقع کی فراہمی اور پاک ترکیہ تعاون کے فروغ کے امور زیر بحث آئے۔
اعظم نذیر تارڑ نے سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان خواتین کو مساوی حقوق، باوقار مقام ، ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کےلئے پرعزم ،خواتین کی سیاسی، معاشی، سماجی ،پیشہ ورانہ شعبوں میں بھرپور شمولیت اہم ترجیحات میں شامل ہے، خواتین کو تعلیم، روزگار، معاشی خودمختاری ،فیصلہ سازی کے عمل میں موثر نمائندگی کے مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے۔
وزیر قانون نے کہا خواتین کے حقوق ، سماجی تحفظ کے موثر اقدامات ،استعداد کار میں اضافہ پالیسی کا اہم حصہ ،خواتین کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔



















