حکومت کا انسداد دہشت گردی کیلئے انٹیلی جنس آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (مشرق نیوز) حکومت نے انسداد دہشت گردی کیلئے انٹیلی جنس آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا جہاں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی نے مختلف شعبوں میں اب تک کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق اے آر ڈی سی کی اب تک کی کارکردگی بھی زیر غور آئی۔

وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے کی ہدایت کی، اجلاس میں وفاق کی طرف سے خیبر پختونخوا کیلئے 160 ارب کے پیکیج پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔