پاکستان ،سعودیہ کا میڈیا، ثقافت ،عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان ،سعودی عرب نے میڈیا، ثقافت ،عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ سے سعودی سفیر راجع بن طامی البقمی نے ملاقات کی،پاکستانی ڈراموں کے فروغ ،وفود کے تبادلوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عطا تارڑ نے کہاپاکستان ،سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان میڈیا، ثقافت، ڈرامہ، موسیقی، سیاحت ،عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں،مکہ دفاعی معاہدہ مضبوط شراکت داری کا عکاس ہے،سعودی عرب کےساتھ تعلق محض سفارتی یا سیاسی نہیں ،تاریخی، مذہبی ،عوامی سطح پر مضبوط بنیادیں رکھتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاغلط معلومات ،منفی پروپیگنڈے کی روک تھام، فیکٹ چیکنگ کے نظام کو موثر بنانے ،مشترکہ ثقافتی اقدار کی عکاسی کرنے والے مواد کی تیاری میں تعاون کی ضرورت ہے،مقصد کےلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنا ہوگا۔
سعودی سفیر راجع بن طامی البقمی نے مضبوط برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد، احترام ، سیاسی و عسکری تعاون کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہادونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تقریبات، فنون، ادب ،میڈیا کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔



















