امام ،رضوان ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نا اہل ،مستقبل پر بھی سوالیہ نشان
لاہور: (سپورٹس رپورٹر) فٹنس ٹیسٹ رپورٹس جمع نہ کرانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی امام ،رضوان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلئے نااہل قرار دےدیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ نہ دینے کے باعث پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے،پی سی بی قواعد کے تحت فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کےلئے کھلاڑیوں کافٹنس ٹیسٹ رپورٹس جمع کرانا لازمی ہے تاہم امام ،رضوان کے محکموں کی جانب سے فٹنس ٹیسٹ رپورٹس پی سی بی کو موصول نہیں ہوئیں،ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز کےخلاف انکوائری بھی جاری ہے،ڈومیسٹک کرکٹ سے باہر ہونے کے بعد دونوں کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا۔



















